مودی کو ملنے والے غیر ملکی اعزازات متنازع نکلے،گارڈین نے بھانڈاپھوڑدیا

نیویارک(جانوڈاٹ پی کے)بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کوجنگ ہنسائی،عالمی سبکی اور رسوائی کا سامنا کرنا پڑ گیا،غیر ملکی اعزازات متنازع نکلے۔برطانوی اخبار دی گارڈین نے حیران کن انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ سیشلزمیں دیا گیا ایوارڈ بھارتی وزیراعظم کی آمد سے تین دن پہلے تیارکیا گیا ، سرٹیفکیٹ میں ری پبلک سیشلزکے الفاظ غلط درج ہیں جبکہ مصنوئی ذہانت استعمال کرتے ہوئے تیار کیے جانے کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ فلپ کاٹلرپریذیڈینشل ایوارڈ اور ایتھوپیا کے گریٹ آنرایوارڈ پربھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔بھارتی اپوزیشن نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی کوکوئی بھی ایوارڈ دے تو یہ دوڑے چلے جاتے ہیں۔



