لاڑکانہ: ذوالفقار علی بھٹو کی 47ویں برسی، گڑھی خدا بخش بھٹو میں مرکزی تقریب کی تیاریاں مکمل

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 47 ویں برسی آج 4 اپریل کو منائی جا رہی ہے، برسی کی ضلع سطح پر مرکزی تقریب گڑھی خدا بخش بھٹو میں ہوگی جس کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، برسی کی تقریبات کا آغاز شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مزار پر قرآن خوانی سے ہوا، پارٹی رہنما اور کارکنان مزار پر حاضری دیکر پھول نچھاور کر رہے ہیں، مزار کے احاطے میں برسی کی تقریب سہہ پہر کو ہوگی جس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، نثار احمد کھوڑو اور دیگر رہنما شرکت کرکے خطاب کرینگے، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کردئے گئے ہیں.

مزید خبریں

Back to top button