فارن فنڈنگ کیس: وکیل بانی پی ٹی آئی کا چیٹ جی پی ٹی سے معاونت کا تذکرہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) بینکنگ جرائم کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی و دیگر کیخلاف فارن فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی، جس پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے چیٹ جی پی ٹی سے معاونت لینے کا تذکرہ کیا۔

دورانِ سماعت وکیل بانی پی ٹی آئی فتح اللہ برقی کا کہنا تھا کہ چالان ابھی تک ہمیں نہیں مہیا کہا گیا، جس پر جج عبد الغفور کاکڑ نے ریمارکس دئیے کہ کیس کا چالان آگیا ہے۔

پراسیکیوٹر واثق ملک نے عدالت کو بتایا کہ چالان جمع کروا دیا ہے، رجسٹرار کی جانب سے سکروٹنی جاری ہے۔

وکیل بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ رجسٹرار ابھی تک چالان کی سکروٹنی ہی کر رہے ہیں، سکروٹنی کے بارے میں، میں نے چیٹ جی پی ٹی سے بھی پوچھا۔

جس پر پراسیکیوٹر واثق ملک شاید نے کہا کہ انہیں معلوم نہیں کہ خصوصی عدالتوں میں چالان کی سکروٹنی رجسٹرار کرتا ہے، یہ اگر چیٹ جی پی ٹی کا کہہ رہے تو انکومیں کیا جواب دوں۔

وکیل بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مجھے بتایا تو جائے کہ کس قانون کے تحت رجسٹرار چالان کی سکروٹنی کرسکتا ہے، میں نے چیٹ جی پی ٹی سے بھی رجسٹرار کی جانب سے سکروٹنی کا پوچھا ہے، چیٹ جی پی ٹی نے تو بتایا نہیں، پراسیکیوٹر مجھے سکروٹنی کا بتا دیں۔

پراسیکیوٹر واثق ملک نے کہا کہ میں آپکو یہاں سمجھانے کے لیے نہیں آیا ہوا، جس پر وہ کمرہ عدالت سے چلے گئے۔

عدالت کو بتایا گیا کہ فارن فنڈنگ کیس کے چالان کی سکروٹنی کا عمل جاری ہے، جبکہ چالان تاحال باقاعدہ طور پر پیش نہیں کیا گیا، بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 11 مئی تک ملتوی کر دی۔

مزید خبریں

Back to top button