صمودفلوٹیلا کے کارکنوں کو اسرائیلیوں نے بدترین تشددکیساتھ جنسی زیادتی کا بھی نشانہ بنایا

غزہ(جانوڈاٹ پی کے)گلوبل صمود فلوٹیلا کے استنبول پہنچنے والے کارکنوں میں سے بیشتر کی انتہائی خراب حالت میں ترکیے پہنچے۔اسرائیلی تشدد کے باعث فلوٹیلا ارکان کے جسموں پر نیل پڑگئے،کئی افراد چلنے کے قابل نہیں تھے جنہیں وہیل چیئرز پر لیا گیا،کئی افراد کو علاج کیلئے ہسپتال لے جایا گیا۔آسٹریلوی فلم سازاور فلوٹیلا کارکن جولیٹ لامونٹ کا کہنا ہے کہ متعدد افراد کی پسلیاں ٹوٹی ہوئی ہیں جبکہ خواتین کے ساتھ جنسی بدسلوکی کے واقعات بھی ہوئےاورارکان کو نامعلوم ادویات کے انجکشن بھی لگائے گئے۔اطالوی صحافی الیساندرو مانتووانی نے اسرائیلی حراستی مرکز کو خوف اور دہشت کی جگہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حراست میں لیتے ہی تشدد کا نشانہ بنایا گیااور محدود خوراک اور پانی دیا گیا۔منتظمین کے مطابق فلوٹیلا کے15ارکان کے ساتھ زیادتی سمیت جنسی بدسلوکی کے واقعات پیش آئے، متعدد افراد کو ربڑ کی گولیوں کا نشانہ بنایا گیا جبکہ کئی ارکان کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی ہیں۔بحری قافلے میں پاکستان کے سعد ایدھی سمیت 400 سے زائد اراکین کو اسرائیلی فورسز نے غیر قانونی حراست میں لیا تھا، جنہیں گزشتہ روز ترکیے ڈی پورٹ کیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button