وزیرآباد مین بازار میں ڈیپارٹمنٹل سٹور میں آتشزدگی، لاکھوں کا سامان جل خاکستر

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) مین بازار وزیرآباد میں قائم معروف ڈیپارٹمنٹل سٹور پر اچانک آگ بھڑک اٹھی، لاکھوں روپے کا قیمتی سامان جل کر خاکستر ، ریسکیو 1122 بروقت نہ پہنچ سکی مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پا لیا کولنگ کے عمل کے لیے ریسکیو1122 فائر فائٹرز کا انتظار وزیرآباد کے مین بازار میں معروف ڈیپارٹمنٹل سٹور شیخ سید رسول،غلام رسول والوں کی دکان پر اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس سے دکان میں موجود قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا اور لاکھوں روپے کے نقصان کی اطلاعات ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آتشزدگی کی ممکنہ وجہ جنریٹر کو قرار دیا جا رہا ہے، جو طویل لوڈشیڈنگ کے باعث کئی کئی گھنٹے مسلسل چلنے سے زیادہ گرم ہو گیا تھا آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر لی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ مقامی تاجروں اور شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پا لیا تاہم ریسکیو1122 فائر فائٹرز کو اطلاع کے باوجود بھی دو گھنٹے کے انتظار پر بھی ٹیم نہ پہنچ سکی جس پر تاجر برادری نے سوالات اٹھائے اور تشویش کا اظہار کیا ہے ترجمان تنظیم تاجران کا کہنا ہے کہ  آگ پر قابو پا لیا گیا تاہم کولنگ کے عمل کے لیے ریسکیو1122 کے منتظر ہیں

مزید خبریں

Back to top button