لاہور،آتشگیر مادہ پھینک کر بیوی کو جلادیا،شوہرخود بھی جھلس گیا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے )فیکٹری ایریا کے علاقے میں شوہر نے بیوی پر آتش گیر مادہ پھینک کر آگ لگانے کا واقعہ،15پراطلاع ملتے ہی پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق ذاتی رنجش پر ملزم نے خاتون پر پٹرول چھڑک کر آگ لگائی،واقعے کے دوران ملزم خالد خود بھی آگ کی لپیٹ میں آ کر جھلس گیا،متاثرہ خاتون اور زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا،متاثرہ خاتون اور ملزم دونوں زیر علاج ہیں، حالت خطرے سے باہر ہے۔

مزید خبریں

Back to top button