پنکی کے مالیاتی ریکارڈ کی چھان بین، بند کرائے گئے بینک اکاؤنٹ کی تفصیل سامنے آ گئی

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)نمول عرف پنکی کے مالیاتی ریکارڈ کی چھان بین میں پنکی کے ایک بند کرائے گئے بینک اکاؤنٹ کی تفصیل بھی سامنے آگئی۔

غیر ملکی بینک کی برانچ کا اکاؤنٹ جنوری 2017 سے دسمبر 2024 تک زیر استعمال رہا جس میں سے 1439 ٹرانزیکشنز کے ذریعے 6 کروڑ 40 لاکھ48 ہزار 848  روپے جمع کرائے گئے۔

اکاؤنٹ سے 854 ٹرانزیکشنزکے ذریعے 6کروڑ 38 لاکھ4 ہزار 556 روپے نکلوائے گئے جب کہ 696 کیش ٹرانزیکشنز کے ذریعے 5 کروڑ74 لاکھ26ہزار500  روپے اکاؤنٹ میں جمع ہوئے۔

اکاؤنٹ سے2017 میں 22 لاکھ سے زائد،  2018 میں 25 لاکھ سے روپے سے زائد رقم نکلوائی گئی، 2019 میں 16لاکھ سے زائد، 2020 میں 10لاکھ سے زائد اور 2021 میں 6لاکھ سے زائد نکلوائے گئے۔

2022 میں نکلوائی گئی رقم 11 لاکھ سے زائد اور  2023 میں 18 لاکھ جب کہ 2024 میں 23 لاکھ سے زائد تھی۔

غیر ملکی بینک میں موجود اس اکاؤنٹ کوایک ادارے کے مراسلے پر بند کیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button