پرو ہاکی لیگ:پاکستانی ٹیم چوتھے مرحلے کے لیے لندن پہنچ گئی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ کے چوتھے مرحلے میں شرکت کے لیے قومی ہاکی ٹیم لندن پہنچ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیم کے ہیڈ کوچ منظور الحسن کو برطانوی ویزہ جاری ہونے کے بعد وہ بھی اسکواڈ کے ہمراہ لندن روانہ ہوگئے اور اب ٹیم کے ساتھ موجود ہیں۔

لندن میں قومی ٹیم اپنے اگلے میچز میں انگلینڈ اور روایتی حریف بھارت کے خلاف دو، دو مقابلے کھیلے گی۔ ان میچز کو ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ قومی ہاکی ٹیم اب تک پرو ہاکی لیگ میں اپنے تمام 12 میچز میں شکست کا سامنا کر چکی ہے، تاہم اب ٹیم کی نظریں آئندہ میچز میں بہتر کارکردگی دکھانے پر مرکوز ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button