بدین میں’’ساس بہو‘‘کی لڑائی شدت اختیار کر گئی

بدین(رپورٹ:مرتضیٰ میمن/جانوڈاٹ پی کے)بیوہ خاتون حمیرا کی سسرالیوں کے ظلم و ستم کے خلاف کی گئی پریس کانفرنس کے بعد جواب میں طائرہ بی بی نے اپنی بیوہ بہو حمیرا کے الزامات کی تردید کردی مرحوم بیٹے عبدالرحمان آرائیں اور پوتے کی ہلاکت کا ذمہ دار بہو حمیرا کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ حمیرا زمین فروخت کر کے دوسری شادی کرنا چاہتی ہے ساس بہو کی لڑائی شدت اختیار کر گئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بیوہ خاتون حمیرا نے تین بچوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران اپنے سسرالیوں پر ظلم و زیادتیوں کے الزامات عائد کیے تھے جس کے فوراً بعد بیوہ خاتون حمیرا کی ساس طائرہ بی بی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہو حمیرا کی جانب سے کی گئی پریس کانفرنس میں ہم پر لگائے گئے الزامات من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہیں وہ سراسر جھوٹ بول رہی ہے میرے بیٹے عبدالرحمان آرائیں کے فوت ہونے کے بعد ہم اسے اور بچوں کو پنجاب لے گئے تھے کیونکہ وہ اکیلی اور جوان تھی پنجاب میں بچوں کو تعلیم کے لیے اچھے اسکول میں داخل کروا رکھا تھا جبکہ حمیرا کا ہر طرح کا خیال رکھا جاتا تھا اسے ہر سہولت میسر تھی لیکن یہ خود ٹھیک نہیں ہے طائرہ بی بی نے کہا کہ میرا بیٹا عبدالرحمان آرائیں مرحوم اکثر کہا کرتا تھا کہ میری بیوی اور اس کے خاندان والے مجھے زہر دے رہے ہیں لیکن ہم نے اس وقت عبدالرحمان آرائیں مرحوم کی باتوں کو اس کا وہم سمجھ کر اس بات پر کوئی توجہ نہیں دی طائرہ بی بی نے کہا کہ وہ اپنے بھائی کی وفات پر گولارچی آئیں تھیں اس دوران میرے بیٹے عبدالرحمان آرائیں کو کھانے میں زیادہ مقدار میں زہر دے دیا گیا طبیعت زیادہ خراب ہونے پر عبدالرحمان آرائیں کو حیدرآباد لے جا رہے تھے کہ وہ راستے ہی میں انتقال کر گیا اس کے علاوہ میرے ایک سات ماہ کے پوتے کی موت کی زمہ دار یہی عورت ہے طائرہ بی بی نے کہا کہ گولارچی میں واقع گھر میرا ہے جو میں نے رہنے کے لیے اپنے بیٹے عبدالرحمان آرائیں اور بہو حمیرا کو دے رکھا تھا گھر کے حوالے سے بھی اس کا دعویٰ جھوٹا ہے رہی زرعی زمین تو وہ میرے یتیم پوتوں کی امانت ہے اس زمین میں میرا بھی چھٹا حصہ ہے یہ زمین گزشتہ دو سال سے ٹھیکے پر ہے ٹھیکے سے ملنے والی رقم حمیرا کھا چکی ہے یہ عورت ( حمیرا) میرے یتیم پوتوں کا حق غصب اور زمین فروخت کر کے دوسری شادی کرنا چاہتی ہے بچے ابھی چھوٹے ہیں جب بڑے ہوں گے تو زمین ان کے حوالے کر دیں گے بہو حمیرا کو بھی اس زمین میں سے قانونی حصہ جو بنتا ہے وہ اسے ضرور دینگے یہ عورت ہمیں بلاوجہ بدنام کر رہی ہے طائرہ بی بی نے آئی جی سندھ ڈی آئی حیدرآباد ایس ایس بدین سے اپیل کی ہے کی شفاف تحقیقات کروائی اور میرے یتیم پوتوں کا حق غصب ہونے سے بچایا جائے.

مزید خبریں

Back to top button