فیفا ورلڈ کپ: ارجنٹینا کیپ ورڈی کو 2-3 سے شکست دیکر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

میامی(مانیٹرنگ ڈیسک)فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026ء کے راؤنڈ آف 32 میں ارجنٹینا نے کیپ ورڈی کے خلاف اعصاب شکن مقابلے کے بعد 2-3 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

میامی میں کھیلے گئے اس ہائی وولٹیج مقابلے میں لیونل میسی کی قیادت میں ارجنٹینا نے دو مرتبہ برتری حاصل کی، تاہم کیپ ورڈی نے ہر بار شاندار واپسی کرتے ہوئے مقابلہ برابر کر دیا، جس سے میچ آخری لمحوں تک سنسنی خیز بنا رہا۔

مقررہ وقت کے اختتام پر دونوں ٹیمیں 1-1 گول سے برابر تھیں، جس کے بعد اضافی وقت میں ارجنٹینا نے مزید دو جبکہ کیپ ورڈی نے ایک گول اسکور کیا، یوں ارجنٹینا نے 2-3 سے فتح اپنے نام کر لی۔

پری کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا کا مقابلہ مصر سے 7 جولائی کو ہوگا، جہاں دنیائے فٹبال کے دو سپر اسٹارز لیونل میسی اور محمد صلاح آمنے سامنے ہوں گے۔ شائقین اس بڑے مقابلے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button