فٹبال ورلڈکپ:ایرانی ٹیم کوامریکامیں قیام کی اجازت نہ مل سکی

لاس اینجلس(جانوڈاٹ پی کے)فیفاورلڈ کپ2026میں شرکت کرنے والی ایران کی قومی فٹبال ٹیم کو امریکا میں قیام کی اجازت نہیں مل سکی جس کے باعث ٹیم اپنے میچزکیلئے میکسیکو سے امریکا کا سفر کرے گی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی ٹیم میچ کے روز میکسیکو سے امریکا روانہ ہوگی اور میچ کھیلنے کے بعد دوبارہ میکسیکو واپس آ جائے گی۔ورلڈ کپ کے لیے ایران نے اپنا تربیتی بیس کیمپ میکسیکو کے شہر تیجوانا میں قائم کیا ہے جہاں ٹیم حال ہی میں پہنچ چکی ہے۔ایران کے گروپ مرحلے کے میچزامریکی شہروں لاس اینجلس اور سیٹل میں کھیلے جائیں گے۔تیجوانا سے لاس اینجلس کی پرواز تقریباً 45 منٹ سے ایک گھنٹے جبکہ سیٹل کی پرواز تقریباً ساڑھے پانچ گھنٹے پر مشتمل ہے۔ایران اپنا پہلا ورلڈ کپ میچ 15 جون کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

 

مزید خبریں

Back to top button