گولارچی میں آبادگاروں کا محکمہ آبپاشی کے خلاف احتجاج، واٹر کورس فروخت اور رشوت طلبی کے الزامات

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانوڈاٹ پی کے)محکمہ آبپاشی کے افسران کے خلاف دھاڌرکو واہ کے آبادگاروں کا احتجاج، ایس ڈی او شمس میمن اور داروغہ شبیر آرائیں پر واٹر کورس فروخت کرنے کا الزام تفصیلات کے مطابق گولارچی میں دھاڌرکو واہ کے پختہ ہونے کے بعد واٹر کورس 9 ایل کے ماڈیول کو محکمہ آبپاشی کے عملے کی جانب سے مبینہ طور پر فروخت کرنے اور پانچ لاکھ روپے رشوت طلب کرنے کے خلاف مذکورہ واٹر کورس کے آبادگاروں نے پوڑھو بھیل، ساماڻو بھیل، آچار بھیل اور دیگر کی قیادت میں گولارچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا آبادگاروں کا کہنا تھا کہ ایس ڈی او آبپاشی شمس میمن اور داروغہ شبیر آرائیں نے پانچ لاکھ روپے کے عوض ہمارے واہ کا ماڈیول فروخت کر دیا ہے، جس کے باعث ہمارے واہ میں پانی نہیں پہنچ رہا اور تقریباً 200 ایکڑ زرعی زمین بنجر ہو چکی ہے انہو نے مزید الزام عائد کیا کہ ایس ڈی او آبپاشی اور داروغہ اب بھی پانچ لاکھ روپے رشوت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ مبینہ طور پر کرپٹ افسران کے خلاف کارروائی کی جائے اور ان کے واٹر کورس کا ماڈیول دوبارہ نصب کیا جائےدوسری جانب رابطہ کرنے پر ایس ڈی او آبپاشی شمس میمن نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کسی قسم کی رشوت طلب نہیں کی گئی اور یہ معاملہ عدالت میں زیرِ سماعت ہے

مزید خبریں

Back to top button