سعودی عرب میں سال 2026 کا مہنگا ترین باز 13 لاکھ سعودی ریال میں نیلام

ریاض(جانوڈاٹ پی کے)سعودی عرب میں جاری انٹرنیشنل فالکن بریڈرز آکشن 2026 میں سال کا سب سے مہنگا باز 13 لاکھ سعودی ریال میں فروخت ہوا، جوکہ اس آکشن کی تاریخ کا دوسرا مہنگا ترین شاہین ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق نیلامی کے ساتویں روز کینیڈا کے ایک فارم کے دو باز مجموعی طور پر 14 لاکھ 50 ہزار سعودی ریال میں فروخت ہوئے۔
پہلے جِیر فالکن (gyrfalcon) بچے کی بولی 40 ہزار ریال سے شروع ہوئی جو بالآخر ایک لاکھ 50 ہزار ریال میں فروخت ہوا جبکہ دوسرے جِیر فالکن بچے کی بولی 2 لاکھ ریال سے شروع ہوئی اور خریداروں کے درمیان شدید مقابلے کے بعد یہ 13 لاکھ ریال میں فروخت ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال اس نیلامی میں امریکی فارم کا ایک سپر وائٹ جِیر فالکن 12 لاکھ ریال میں فروخت ہوا تھا۔
خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ بین الاقوامی نیلامی 25 اگست تک جاری رہے گی جسے مختلف ٹیلی ویژن چینلز اور نیشنل سینٹر فار فالکنز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر براہ راست نشر کیا جارہا ہے۔
"الطير النادر ماله سعر"
1,300,000 ريال قيمة اقتناء شركة نوفا فالكون لأغلى مثلوث جير بيور في العالم لعام 2026، لتضيف إلى الإنتاج المحلي سلالةً يُنتظر أن يمتد أثرها لسنوات.
“Some falcons are simply priceless.”
NOFA Falcon Company acquires the world’s most expensive Mathlouth… pic.twitter.com/ExiOOLiQg5
— المركز الوطني للصقور National Center for Falcons (@NCFSaudi) August 15, 2026



