فیصل واوڈا منشیات فروش’’پنکی‘‘کو تمغہ دیے جانے کیے منتظر

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)فیصل واوڈا منشیات فروش پنکی کو تمغہ دیے جانے کیے منتظر ہیں جبکہ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں اس حوالے سے شاعری بھی کی۔سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ٹوئٹ میں فیصل واوڈا نے کہا کہ انتظار ہے کہ منشیات فروش پِنکی کو کب تمغہ دیا جائے گا! اب تو وہ بھی تمغہ کی حق دار ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کمال نہیں ہے کہ منشیات فروش کو پِنکی بنانے والے پِنکی حکمران قیامِ پاکستان سے لے کر اب تک پنکی جمہوری نظام کے تحت قابض ہیں۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بچوں اور آنے والی نسلوں کا بیڑہ غرق کر دیا۔ جب تک پِنکی حکمرانوں کا صحیح معنوں میں احتساب نہیں ہو گا یہ پِنکی جمہوری ڈرامہ چلتا چلا جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ جمہوری فیصلوں کے بجائے بیوروکریٹس سے فیصلے کرانے سے، جھوٹے الزامات لگانے سے، اپنی نا اہلی چھپانے سے، پوسٹر چپکانے سے، جھوٹے بیانئے بنانے سے، جہاز اڑانے سے اور زبردستی کے جلسے کرانے سے یہ ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔
انتظار ہے کہ منشیات فروش پِنکی کو کب تمغہ دیا جائے گا! اب تو وہ بھی تمغہ کی حق دار ہو گئی
کمال نہیں ہے کہ منشیات فروش کو پِنکی بنانے والے پِنکی حکمران قیامِ پاکستان سے لے کر اب تک پنکی جمہوری نظام کے تحت قابض ہیں۔
پاکستان کے بچوں اور آنے والی نسلوں کا بیڑہ غرق کر دیا۔ جب تک…
— Faisal Vawda Senator (Indep) (@FaisalVawdaPAK) May 14, 2026



