خیبرپختونخوا کیلئے 35 ایم ایم سی ایف ڈی گیس سپلائی بحال، فیصل کریم کنڈی کا خیرمقدم

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے لیے 35 ایم ایم سی ایف ڈی گیس سپلائی کی بحالی صوبے کے جائز تحفظات دور کرنے کی جانب مثبت قدم ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہبازشریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس اہم مسئلے پر توجہ دینے اور کمیٹی تشکیل دینے پر ان کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے مشیر وزیراعظم رانا ثنااللہ، وفاقی وزیر علی پرویز ملک اور کمیٹی کے تمام اراکین کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو روزانہ صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک بلا تعطل گیس فراہمی صوبے کے عوامی مسائل کے حل کی جانب اہم پیش رفت ہے۔ انہوں نے اس کامیابی کو مشترکہ جدوجہد کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے Government of Khyber Pakhtunkhwa اور اپوزیشن کو عوامی حقوق کے لیے ایک آواز بننے پر خراج تحسین پیش کیا۔

مزید خبریں

Back to top button