ایران کا امریکا پر ایک اور کھلی جنگی جارحیت کا الزام، شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت

تہران(ویب ڈیسک) ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکا پر ایک اور "کھلی جنگی جارحیت” کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن نے ایک اور سنگین جنگی جرم کا ارتکاب کیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکا اپنی مبینہ طاقت کا مظاہرہ شہری تنصیبات کو نشانہ بنا کر اور بے گناہ شہریوں کو قتل کر کے کر رہا ہے۔

انہوں نے امریکی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہری انفراسٹرکچر پر حملے بین الاقوامی قوانین اور جنگی اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا رہے ہیں اور عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔

ایرانی ترجمان نے زور دیا کہ شہری آبادی اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے اور اس طرح کی کارروائیوں پر عالمی سطح پر جوابدہی ہونی چاہیے۔

مزید خبریں

Back to top button