سکیورٹی خدشات، اربیل ایئرپورٹ پر تمام پروازیں عارضی طور پر معطل

بغداد(ویب ڈیسک) عراق کے شہر اربیل میں سکیورٹی صورتحال کشیدہ ہونے کے بعد اربیل انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے تمام پروازیں عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
عراقی نیوز ایجنسی کے مطابق اربیل ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ شہر اور اس کی فضائی حدود پر حالیہ حملوں کے بعد سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالات معمول پر آتے ہی پروازوں کی بحالی کا اعلان کر دیا جائے گا۔
دوسری جانب گزشتہ ہفتے کے اختتام پر شمالی عراق میں واقع ایک فوجی اڈے پر ایرانی ڈرون کو ناکارہ بنانے کی کوشش کے دوران ایک امریکی فوجی ہلاک ہو گیا تھا، جس کے بعد خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافروں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، اسی لیے فضائی آپریشنز کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے اور سکیورٹی صورتحال بہتر ہوتے ہی پروازیں دوبارہ بحال کر دی جائیں گی۔



