بجلی کے تمام ڈبل سورس کنکشن 1 ہفتے میں ہٹانے کی ہدایت

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے صوبے بھر میں تمام ڈبل سورس کنکشن ایک ہفتے کے اندر ختم کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

لیسکو حکام کے مطابق سرکاری رہائش گاہوں سمیت نجی علاقوں میں موجود ڈبل سورس کنکشنز بھی ہٹائے جائیں گے کیونکہ یہ نظام لائن مینوں اور شہریوں کیلئے جان لیوا حادثات کا سبب بنتا ہے۔

حکام نے بتایا کہ لاہور کے علاقے مصطفیٰ آباد میں حالیہ واقعے کے دوران ڈبل سورس کنکشن کی وجہ سے ایک لائن مین جاں بحق ہوا، جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔

لیسکو نے واضح کیا ہے کہ آئندہ اگر کسی علاقے میں ڈبل سورس کنکشن کی وجہ سے حادثہ پیش آیا تو متعلقہ ایکسیئن اور ایس ڈی او کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے نوکری سے برطرف کیا جائے گا۔

کمپنی کے مطابق صرف مخصوص حساس مقامات جیسے ہسپتال، گورنر ہاؤس اور وزیر اعلیٰ ہاؤس کو خود مختار فیڈر پر ڈبل سورس کی اجازت ہوگی، جبکہ باقی تمام صارفین کیلئے یہ سہولت ختم کر دی جائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button