ایک سے زائد سنگل فیز میٹر لگا کر بلوں میں سبسڈی لینے والوں کیخلاف شکنجہ مزید سخت

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی حکومت نے ایک سے زائد سنگل فیز میٹر لگا کر بلوں میں سبسڈی لینے والوں کیخلاف شکنجہ مزید تنگ کر دیا۔
زائد میٹرز لگوا کر پروٹیکٹڈ کیٹیگری پر سبسڈی لینے والوں کا ریکارڈ مرتب کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا،لیسکو سمیت دیگر کمپنیوں نے سبسڈی لینے والے صارفین کے بلوں پر کیو آر کوڈ شائع کر دیا۔
کیو آر کوڈ کی مدد سے اضافی میٹرز پر سبسڈی لینے والوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائیگا،ڈیٹا کی بنیاد پر صرف مستحق پروٹیکٹڈ صارفین کو سبسڈی دی جائیگی۔
کیو آر کوڈ سکین کر کے ڈیٹا اپ لوڈ نہ کرنے والوں کی سبسڈی ختم کر دی جائیگی،سبسڈی ختم ہونے پر صارفین کو نان پروٹیکٹڈ کیٹیگری ٹیرف کی بنیاد پر بلنگ کی جائیگی۔
نان پروٹیکٹڈ ٹیرف پر ہونیوالی بلنگ سے صارفین کے بلوں میں آٹھ سے دس ہزار روپے اضافہ ہو جائیگا،کمپنیوں نے بجلی کے بلوں پر ملنے والی سبسڈی کی رقوم بھی شائع کر دی ہیں،ڈیٹا کے تحت اضافی میٹرز سے ریلیف لینے والوں کی سبسڈی َختم کر دی جائیگی۔



