امریکہ معاہدے کی پہلی شق پر عمل کرنے میں ناکام، خلاف ورزیاں جاری رہیں تو سنگین نتائج ہوں گے، ابراہیم عزیزی

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ابراہیم عزیزی نے امریکہ کو معاہدے کی شرائط پر عمل درآمد کے حوالے سے متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ مفاہمتی یادداشت کی پہلی شق پر عمل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں ابراہیم عزیزی نے کہا کہ معاہدے کی پہلی شق کے تحت دونوں فریقین نے تمام محاذوں، خصوصاً لبنان میں فوری اور مستقل فوجی کارروائیوں کے خاتمے پر اتفاق کیا تھا، تاہم امریکہ اس پر عمل درآمد یقینی بنانے میں ناکام رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے اس شق پر عمل نہ کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ ایرانی عوام کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے سنجیدہ نہیں۔

ایرانی رہنما نے خبردار کیا کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں، جن میں معاہدے کی خلاف ورزیوں کے جواب میں ایران کا دانشمندانہ اور دفاعی ردعمل بھی شامل ہوگا۔

ابراہیم عزیزی نے زور دیا کہ معاہدوں کی کامیابی کے لیے تمام فریقین کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی اور عملی اقدامات کے ذریعے اعتماد سازی کو فروغ دینا ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button