منشیات کیس: انمول عرف پنکی کے موبائل ڈیٹا سے مبینہ نیٹ ورک کی فہرست سامنے، تحقیقات کا دائرہ وسیع

کراچی (جانوڈاٹ پی کے) منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی کے موبائل فون کا مکمل ڈیٹا حاصل کر کے اس کی بنیاد پر مبینہ نیٹ ورک سے متعلق فہرست تیار کر لی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق فرانزک تجزیے کے دوران مبینہ نیٹ ورک سے جڑے افراد کے نام، فون نمبرز اور پتے سامنے آئے ہیں، جس میں ملک بھر سے متعدد افراد کے شامل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

تحقیقات کرنے والے حکام کے مطابق فہرست میں شامل افراد کے موبائل نمبرز اور ڈیجیٹل ریکارڈ کی مزید جانچ جاری ہے، جبکہ کیس کے دائرہ کار کو مزید وسیع کیے جانے کا امکان ہے۔

مزید خبریں

Back to top button