ٹرمپ نے مالی اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دیں

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ذاتی مالیاتی اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں، جن میں ان کی کرپٹو کرنسی کاروبار سے ہونے والی بھاری آمدن کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے کرپٹو کرنسی سے وابستہ کاروبار سے ایک ارب ڈالر سے زائد آمدن حاصل کی، جبکہ سی آئی سی ڈیجیٹل (CIC Digital) سے بھی انہیں 636 ملین ڈالر کی آمدن ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کے مالی اثاثوں کی تفصیلات 900 سے زائد صفحات پر مشتمل دستاویز کی صورت میں جاری کی گئی ہیں، جن میں ان کی مختلف سرمایہ کاری، کاروباری مفادات اور مالی اثاثوں کی معلومات شامل ہیں۔
جاری کردہ دستاویز کے مطابق کرپٹو کرنسی اور ڈیجیٹل کاروبار سے حاصل ہونے والی آمدن، صدر ٹرمپ کے مالی اثاثوں کا نمایاں حصہ قرار دی جا رہی ہے۔



