دیگر ممالک کے پاس بیلسٹک میزائل ہیں تو ایران کو محروم رکھنا غیر منصفانہ ہوگا، ٹرمپ

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر دیگر ممالک کے پاس بیلسٹک میزائل موجود ہیں تو ایران کے لیے ان سے محروم رہنا ’غیر منصفانہ‘ ہوگا۔

پیرس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا ’اگر دوسرے ممالک کے پاس یہ موجود ہیں تو ان کے پاس نہ ہونا کچھ حد تک غیر منصفانہ ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر سعودی عرب اور قطر جیسے ممالک کے پاس میزائل ہیں تو متناسب حد تک ایران کے پاس بھی ان کا ہونا قابل قبول ہے۔

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ تقریباً چار ماہ طویل تنازع کے خاتمے کے بعد بھی خلیج میں اپنی فوجی موجودگی کچھ عرصے تک برقرار رکھے گا۔

مزید خبریں

Back to top button