سوات میں عید کے روز گھریلو تنازع خونریزی میں بدل گیا، شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا

سوات(جانوڈاٹ پی کے) عیدالاضحیٰ کے روز سوات کے علاقے مٹہ شوخدڑہ میں گھریلو تنازع افسوسناک سانحے میں تبدیل ہوگیا، جہاں شوہر کی فائرنگ سے بیوی جاں بحق جبکہ بھابھی زخمی ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق ملزم نے گھریلو جھگڑے کے دوران فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں اس کی اہلیہ موقع پر دم توڑ گئی جبکہ بھابھی زخمی ہو گئیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم نے واردات کے بعد خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button