بدین کے اسکولوں میں حاضری کے نظام کی ڈیجیٹلائزیشن، جدید ایپ متعارف

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانوڈاٹ پی کے )سندھ گورنمنٹ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اسکولوں میں اساتذہ اور عملے کی حاضری اور شناخت کے نظام کو جدید بنانے کے لیے ضلع بھر کے اسکولوں میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اساتذہ اور دیگر عملے کی شناخت بآسانی ممکن بنانے اور حاضری کے نظام میں شفافیت اور بہتری لانے کے لیئے جدید ٹیکنالوجی ایپ متعارف کرایا گیا ہے محکمہ تعلیم کے افسران نے بتایا کہ فیس ایپ جدید ڈیجیٹل نظام کا حصہ ہے جس کا مقصد تعلیمی اداروں میں نظم و ضبط کو مزید مؤثر بنانا ہے ایپ کے ذریعے اساتذہ اور عملے کی فوری شناخت اور حاضری کا ریکارڈ خودکار انداز میں محفوظ کیا جا سکے گا جس سے جعلی حاضری اور غیر حاضری جیسے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی جبکہ اساتذہ نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے تعلیمی نظام مزید بہتر اور شفاف ہوگا ان کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل اصلاحات کے ذریعے تعلیمی اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور مستقبل میں مزید جدید سہولیات بھی متعارف کرائی جائیں گی جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر غازی خان مھر،صلغی ایجوکیشن افسر الطاف حسین میمن ٹی ای او علی مراد خاصخیلی،ٹی ای او شھید فاضل راہو منظور علی میمن سمیت دیگر تعلقہ و ضلعی افسران بھی موجود تھے

مزید خبریں

Back to top button