ڈیرہ بگٹی میں خونی تصادم، لین دین کے تنازع پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق، ایک زخمی

ڈیرہ بگٹی(جانوڈاٹ پی کے) بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے درینجن میں لین دین کے تنازع پر دو گروہوں کے درمیان ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق واقعہ دو رشتہ دار گروہوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد پیش آیا، جو دیکھتے ہی دیکھتے مسلح تصادم میں تبدیل ہو گیا۔ دونوں جانب سے ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے، جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔

زخمی کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ اطلاع ملنے پر قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کے ساتھ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق تصادم کی وجہ لین دین کا تنازع تھا، تاہم پولیس واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button