اسرائیلی وزیردفاع کی ایرانی قیادت کودوبارہ نشانہ بنانے کی دھمکی

 تل ابیب(جانوڈاٹ  پی کے)اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے سابق ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کو اس منصوبے کی وجہ سے نشانہ بنایا جس کا مقصد اسرائیل کو تباہ کرنا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر مستقبل میں کوئی بھی ایرانی رہنما اسی نوعیت کی پالیسی اختیار کرتا ہے تو اسرائیل اسے بھی نشانہ بنانے کے لیے تیار ہے۔اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ اسرائیل اپنی سلامتی کے دفاع کیلئے ہر وقت تیار ہے اورکسی بھی ممکنہ خطرے کا جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔اسرائیل کاٹز نے مزید کہا کہ اسرائیل کسی بھی ایسے اقدام کو برداشت نہیں کرے گا جسے وہ اپنی قومی سلامتی کے لیے خطرہ تصور کرتا ہو اور ضرورت پڑنے پر پیشگی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔دوسری جانب ایرانی حکام کی جانب سے اس بیان پر فوری طور پر کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا تاہم حالیہ ہفتوں کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سخت بیانات اور سفارتی کشیدگی میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button