یہودی آبادکاروں اورفلسطینیوں میں جھڑپ،اسرائیلی فوج کامیجراورسپاہی ہلاک

غزہ(جانوڈاٹ پی کے)مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں تل میں فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان مسلح جھڑپ میں اسرائیلی فوج کاافسرماراگیا۔اسرائیلی فوج کےترجمان نے بتایا کہ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب اسرائیلی آبادکارفوج سے پیشگی رابطے یااجازت کےبغیرگاؤں تل میں داخل ہوگئے جہاں کشیدگی کے دوران فلسطینیوں سے جھڑپ شروع ہوگئی۔ترجمان اسرائیلی فوج نے مزید بتایا کہ تصادم کے دوران ایک فلسطینی شہری نے وہاں موجود سویلین سیکیورٹی اہلکار سے اسالٹ رائفل چھین لی اور اسی ہتھیار سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں میجر یووال ایزرا ہلاک ہوگیا۔
اسرائیلی فوج نے واقعے میں مارے جانے والے دوسرے اسرائیلی کی بھی تصدیق کرتے ہوئے اسے فوج کاشہیدقراردیا ہے جس کی شناخت ماسٹرسارجنٹ32سالہ ریزروسٹ بنایاہو میلیٹ کے نام سے ہوئی ہے۔



