ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت کی کوششوں سے زیرِ تعمیر آڈیٹوریم کا سالوں سے بند پڑا تعمیراتی کام دوبارہ شروع

ٹھٹھہ(رپورٹ:جاوید لطیف میمن/جانوڈاٹ پی کے)ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت کی خصوصی کوششوں کی نتیجے میں زیرِ تعمیر آڈیٹوریم کا سالوں سے بند پڑا تعمیراتی کام دوبارہ شروع

ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت کی خصوصی کوششوں اور کاوشوں کے نتیجے میں زیرِ تعمیر آڈیٹوریم کا سالوں سے بند پڑا تعمیراتی کام دوبارہ شروع کروا دیا ہے ، جس پر تعمیراتی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔

مذکورہ آڈیٹوریم کا یہ منصوبہ طویل عرصے سے التواء کا شکار تھا، جس کے باعث عوام اور متعلقہ حلقوں میں تشویش پائی جاتی تھی۔

ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ نے اس منصوبے کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ذاتی دلچسپی لی اور متعلقہ اداروں سے رابطے کرکے بالاآخر تعمیراتی کام کے بحالی کو یقینی بنایا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ آڈیٹوریم کی تکمیل سے نہ صرف تعلیمی، سماجی اور ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا بلکہ عوام کو جدید سہولیات بھی میسر آئیں گی۔

شہریوں اور مختلف سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر سرمد علی بھاگت کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے ضلع کی ترقی کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button