افغان طالبان دہشتگرد گروہوں کو سازگارماحول فراہم کررہے ہیں،نائب وزیراعظم

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اسلام آباد مذاکرات سے47سال بعد ایران، امریکا کے براہ راست رابطے بحال ہوئے، عالمی برادری اسلام آباد مفاہمتی یادداشت سے پیداہونے والے موقع سے فائدہ اٹھائے۔کرغزستان کے شہر چولپون آتا میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نےاپریل میں ایران، امریکا کے درمیان اسلام آبادمذاکرات کی میزبانی کی، تنازعات کامستقل حل مذاکرات، سفارتکاری اورباہمی احترام سےہی ممکن ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ایس سی او افغان طالبان پر انسداددہشتگردی کے وعدے پورے کرنے کیلئے زور دے، افغان طالبان دہشتگردگروہوں کو سازگار ماحول فراہم کررہے ہیں، کالعدم ٹی ٹی پی، بی ایل اے، ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ افغان سرزمین سے سرگرم ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ افغان سرزمین سے دہشتگردی پاکستان کیلئے بڑا سیکیورٹی چیلنج ہے، پاکستان پرامن،مستحکم، علاقائی طور پر مربوط اور خوشحال افغانستان کا خواہاں ہے، ایس سی اودہشتگردی، علیحدگی پسند اور انتہاپسندی کیخلاف مؤثرتعاون کررہی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button