اسحاق ڈارسے برطانوی وزیرخارجہ کاٹیلیفونک رابطہ،مفاہتی عمل میں پاکستان کے کردار کی تعریف

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر خارجہ ایویٹ کوپر نے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس دوران برطانوی وزیر خارجہ نے امریکا، ایران مفاہمتی عمل میں پاکستان کی سفارتی کوششوں کی تعریف کی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ نے امریکا اور ایران کے درمیان پاکستان کی ثالثی میں طے پانے والی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت تک پہنچنے کے عمل میں پاکستان کی مسلسل سفارتی کوششوں کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو قابل قدر قرار دیا۔اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے علاقائی امن کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تمام فریقین کے درمیان مذاکرات، سفارت کاری اور تعمیری روابط کے فروغ کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور آئندہ بھی قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

مزید خبریں

Back to top button