کسی شخص کو حاصل کرنے کیلئے پاگل نہیں ہوں گی، میری ساری توجہ اپنے کام پرمرکوز ہے، دنانیر مبین

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ دنانیر مبین نےکہا ہےکہ وہ اپنے کیرئیر پرکبھی سمجھوتہ نہیں کریں گی۔
ایک انٹرویو میں گفتگو کے دوران اداکارہ نے کہا کہ میں محبت کے لیے کبھی بھی اپنے اہداف اور کیرئیر پر سمجھوتہ نہیں کروں گی۔
انہوں نے کہا کہ کسی شخص کو حاصل کرنے کیلئے پاگل نہیں ہوں گی، اب اپنا کام کررہی ہوں، اپنی زندگی کو اچھا گزار رہی ہوں اور میری ساری توجہ اپنے کام پر ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری زندگی میں بہت ضروری کام ہورہے ہیں، محبت بھی ایک ضروری چیز ہے لیکن میں کبھی بھی محبت پر زور نہیں دوں گی۔
مداحوں کی جانب سے کسی اداکار کے ساتھ جوڑنے پر کیا ردعمل ہوتا ہے؟
اس پر دنانیر نے کہا کہ اچھی بات ہے لوگ اتنی شدت سے ڈرامہ دیکھتے ہیں لیکن اس سے میری فیملی متاثر ہوتی ہے، میرے والدین پریشان ہوجاتے ہیں اور بولتے ہیں کہ یہ کیسی باتیں ہورہی ہیں، تو اس طرح سے کبھی کبھی مشکل ہوجاتی ہے۔



