ڈہرکی: ٹریکٹر اور موٹر سائیکل کے تصادم میں ایک خاندان کے 3 افراد جاں بحق

ڈہرکی (وجے کمار چاولہ\ جانوڈاٹ پی کے)ڈہرکی کے علاقے داد لغاری میں افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں ٹریکٹر اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 19 سالہ دلیپ مارواڑی، 6 سالہ روبینا مارواڑی اور 4 سالہ سیلو مارواڑی شامل ہیں۔ حادثے میں ایک اور شخص پردیسی مارواڑی شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کا تعلق گاؤں علی بخش مہر سے ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

واقعے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا جبکہ پولیس نے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button