کراچی میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کا مشترکہ آپریشن، 5 دہشتگرد گرفتار

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے کراچی کے 2 مختلف علاقوں میں مشترکہ کارروائی کے دوران 5دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم بی ایل اے اور کالعدم ایف اے کے سے ہے، دہشتگردوں میں بی ایل اے کا عمران خان،ظہیر احمد اور محمد ریاض شامل ہے جبکہ ایف اے کے دہشتگردوں میں حجت اللہ اور حبیب اللہ شامل ہیں۔دہشتگردوں سے 5 عدد 30 بور پستول،ایمونیشن اور موبائل فونز برآمد کر لیئے گئے ۔
گرفتار دہشتگردوں کا تعلق فتنہ الخوارج ایف اے کے اور فتنہ الہندوستان ایف اے ایچ سے ہے،ملزمان نے دہشتگرد کمانڈر عبدالرحمان کے کہنے پر مختلف حساس مقامات کی ریکی کی تھی، کالعدم بی ایل اے کے گرفتار دہشتگرد ظہیرنے 2024 میں بلوچستان میں آئی ای ڈی بلاسٹ کیاتھا، گرفتار دہشتگرد ظہیر نے بی ایل اے کے ٹریننگ کیمپ سے ٹریننگ بھی حاصل کی تھی، کالعدم ایف اے کے گرفتار دہشتگردوں نے2024میں افغانستان میں ٹریننگ حاصل کی، گرفتار دہشتگرد حال ہی میں کراچی اور حساس دفاتر کی ریکی کر کے کمانڈر ہدایت اللہ کو بھیجی تھی، دہشتگردوں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں الگ الگ مقدمات قائم،مزید تفتیش جاری ہے۔



