امریکی خفیہ ادارے نے بڑی تعداد میں اہلکاروں کو نکالنے کافیصلہ کرلیا

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکا کے قائم مقام ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس (ڈی این آئی) بل پُلٹے نے ادارے سے سیکڑوں ملازمین کو نکالنے کا منصوبہ بنالیا۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق بل پُلٹے نے عہدہ سنبھالتے ہی تمام ملازمین کی فہرست طلب کی تاکہ ممکنہ برطرفیوں کا جائزہ لیا جاسکے۔رپورٹ کے مطابق ڈی این آئی نے گزشتہ روز ادارے کا دورہ کیا اور عملے اور قانونی مشیروں سے اس معاملے پر ملاقات کی۔رپورٹ کے مطابق ڈی این آئی نے ادارے میں بڑے پیمانے پر ملازمین کی برطرفیوں اور افرادی قوت میں کمی کا منصوبہ بنایا ہے۔رپورٹ کے مطابق بل پلٹے کے اس اقدام پر ڈیموکریٹ رہنماؤں نے شدید تنقید کی اور اُن کی اہلیت پر سوالات اٹھائے ہیں،کانگریس مین جم ہائمز نے کہا کہ انٹیلی جنس کمیٹی پلٹے کے فیصلے کی سخت نگرانی کرے گی۔اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس عہدے پر پر عارضی تقرری کی تھی جبکہ مستقل تقرری کا معاملہ غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔



