ایران پر مسلسل گیارہویں رات بھی امریکی حملے جاری، کئی شہروں میں دھماکے، فضائی دفاعی نظام فعال


فلوریڈا(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ اس کی فورسز نے ایران میں مسلسل گیارہویں رات بھی فوجی اہداف پر حملے کیے ہیں۔
سینٹ کام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ان کارروائیوں کا مقصد ایران کی آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کو خطرے میں ڈالنے کی صلاحیت کو مزید محدود کرنا ہے۔
دوسری جانب ایرانی میڈیا کے مطابق تبریز کے مغربی علاقوں میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، جبکہ جنوبی ایران کے علاقے سیریک کے اطراف بھی دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق کرمانشاہ، بوشہر اور خوزستان میں بھی امریکی حملوں کی خبریں سامنے آئی ہیں۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ممکنہ حملوں کے پیش نظر تہران میں فضائی دفاعی نظام فعال کر دیا گیا ہے، تاہم دھماکوں سے ہونے والے جانی یا مالی نقصان کی کوئی سرکاری تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئیں۔