ایران امریکا مذاکرات میں بڑا بریک تھرو!چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سرکاری دورے پرایران پہنچ گئے

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے)چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے۔سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران کے سرکاری دورہ پر روانہ ہو گئے ہیں اور دورے میں ایران-امریکا بات چیت، خطے میں قیام امن اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ دورے کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر اہم اعلیٰ ایرانی شخصیات سے ملاقات کریں گے۔قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ایران کے دورے پر گئے تھے اور ایرانی ہم منصب سمیت دیگر اعلیٰ رہنماؤں سے ملاقاتیں کی تھیں۔رپورٹس کے مطابق محسن نقوی 24 گھنٹوں میں دو بار ایران کا دورہ کرچکے ہیں جہاں ایرانی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کی ہیں۔امریکا کے سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کے دوران بتایا تھا کہ ایران سے مذاکرات کسی نتیجے پر پہنچنے کی امید پیدا ہوگئی ہے اور اس حوالے سے پاکستان کا ثالثی وفد ایران کا دورہ کرے گا۔مارکو روبیو نے بتایا تھا کہ جنگ بندی مسودے پر بات چیت کے لیے پاکستان کا عفد ایران جا رہا ہے اور حالیہ مذاکرات سے اچھے اشارے مل رہے ہیں اور محدود پیش رفت بھی ہوئی ہے جبکہ چند روز میں صورت حال واضح ہوجائے گی۔



