اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بھارت اور افغانستان کا کچہ چٹھہ سب کھول کر رکھ دیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان خوب گرجے برسے۔انہوں نے کہادہشت گردوں کو افغانستان حکومت کی سرپرستی حاصل ہے،پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت ہے۔
پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت ہے
انہوں نے کہا یہ لوگ جہاں پر بھی پاکستان کاجھنڈا دیکھتے ہیں اسے آگ لگا دیتے ہیں،ترقی نہ ہونا پورے پاکستان کا مسئلہ ہے یہ صرف بلوچستان کا مسئلہ نہیں ہے۔سڑکیں بلاک ہونے سے مریض تڑپ تڑپ کر مار جاتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جعفر ایکسپریس کے دہشت مارے گئے تو انہوں نے ڈرامہ شروع کردیا۔
جعفر ایکسپریس کے دہشت مارے گئے تو انہوں نے ڈرامہ شروع کردیا
کچھ دن قبل بلوچستان میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ بنایا گیا ہے ،ہم نے دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا،دہشتگردوں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔دہشت گرد جہانزیب دالبندین میں ہتھیار اور دیگر مواد سپلائی کرتا تھا۔
Back to top button