بلاول بھٹو کی برطانوی وزیر ہیمش فالکن سے ملاقات، خطے میں امن اور عالمی صورتحال پر تفصیلی گفتگو

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دورہ پاکستان پر آئے برطانوی وزیر ہیمش فالکن سے ملاقات کی جس دوران پاک برطانیہ دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمیشن کا دورہ کیا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے برطانوی وزیر برائے مشرقِ وسطیٰ، شمالی افریقہ، افغانستان و پاکستان ہیمش فالکن کے ساتھ پاک برطانیہ دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور عالمی و علاقائی صورتحال پر گفتگو کی۔ خطے میں قیامِ امن کے لیے پاکستان کے مثبت سفارتی کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان معاشی تعلقات میں مزید اضافے پر اتفاق کیا۔ اہم ملاقات میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ، پولیٹکل قونصلر نکول رابرٹس اور فرسٹ سیکرٹری بھی موجود تھے۔



