برنی سینڈرز کی ٹرمپ پر کڑی تنقید، ایران کے خلاف جنگ فوری ختم کرنے کا مطالبہ

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایران کے خلاف جاری جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

برنی سینڈرز نے اپنے بیان میں صدر ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی عوام نہیں چاہتے کہ آپ آبنائے ہرمز کا نام تبدیل کرکے اسے اپنے نام سے منسوب کریں، بلکہ وہ چاہتے ہیں کہ ایران کے خلاف جاری غیر قانونی جنگ ختم کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ جنگ کے نتیجے میں امریکا میں ڈیزل کی قیمت 5.69 ڈالر فی گیلن جبکہ پٹرول کی قیمت 4.12 ڈالر فی گیلن تک پہنچ گئی ہے۔

امریکی سینیٹر نے صدر ٹرمپ پر زور دیا کہ وہ اپنے منصب کے تقاضوں کے مطابق عمل کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ "آپ کوئی دیوانہ بادشاہ نہیں، صدر کی طرح برتاؤ کریں۔”

مزید خبریں

Back to top button