بین سٹوکس کی ریٹائرمنٹ ویڈیو نشر کرنے پر آئی سی سی کا ایکشن، انگلش بورڈ سے وضاحت طلب

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) بین سٹوکس کی ریٹائرمنٹ سے متعلق ڈریسنگ روم ویڈیو نشر کرنے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) سے وضاحت طلب کر لی ہے۔

آئی سی سی کے مطابق بین سٹوکس کی ڈریسنگ روم میں کی گئی ریٹائرمنٹ تقریر کی ویڈیو ٹیسٹ میچ ختم ہونے سے پہلے نشر کی گئی، جو کرکٹ قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

آئی سی سی نے اپنے بیان میں کہا کہ میچ کے دوران ڈریسنگ روم کی آڈیو یا ویڈیو جاری کرنا ضابطہ اخلاق کے منافی ہے۔ ای سی بی کی جانب سے ڈریسنگ روم ریکارڈنگ نشر کرنے پر قوانین کی خلاف ورزی ہوئی۔

بین سٹوکس نے اپنے ساتھی کھلاڑیوں کو ریٹائرمنٹ کے فیصلے سے آگاہ کرنے کے لیے یہ تقریر میچ شروع ہونے سے قبل کی تھی، تاہم آئی سی سی کے قوانین کے تحت ایسی ویڈیو میچ کے اختتام سے پہلے نشر نہیں کی جا سکتی۔

آئی سی سی نے معاملے پر انگلش کرکٹ بورڈ سے جواب طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ٹیموں کو ڈریسنگ روم سے متعلق نشریاتی قوانین کی پابندی کرنا ہوگی۔

مزید خبریں

Back to top button