بلوچستان کے ضلع واشک میں دہشت گردوں نے 5 پنجابی مزدور قتل کر دیئے

کوئٹہ(جانوڈاٹ پی کے) بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے ماشکیل میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مسلح حملہ آوروں نے دکانوں پر اندھا دھند فائرنگ کی، جہاں مزدور کام میں مصروف تھے۔ فائرنگ کے نتیجے میں پانچوں مزدور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے تھا، جبکہ واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس کے مطابق قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد مقتولین کی لاشیں ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کی جا رہی ہیں، جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

دوسری جانب سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button