ایران کی جوابی کارروائی کے خدشے پر بحرین میں فضائی حملے کا الرٹ، شہریوں کو محفوظ مقامات پر جانے کی ہدایت

مناما(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران پر امریکی حملوں کے بعد ممکنہ جوابی کارروائی کے خدشے کے پیشِ نظر بحرین میں فضائی حملے کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

بحرینی حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پرسکون رہیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے قریبی محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک بھر میں فضائی حملے کے سائرن بھی فعال کر دیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت آگاہی فراہم کی جا سکے۔

بحرین کی وزارتِ داخلہ نے اپنے بیان میں عوام سے اپیل کی کہ وہ صرف سرکاری ذرائع سے جاری ہونے والی معلومات پر اعتماد کریں، غیر مصدقہ خبروں اور افواہوں سے گریز کریں اور متعلقہ اداروں کی ہدایات پر مکمل عمل کریں۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خطے میں ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس کے باعث خلیجی ممالک میں سکیورٹی انتظامات مزید سخت کیے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button