وفاقی وزیر صرف200لیٹرپٹرول کے حقدار ہیں!اعظم نذیرتارڑ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر صرف200لیٹر پیٹرول کے حقدار ہیں۔ایوان میں بجٹ بحث پر گفتگو میں اعظم نذیر تارڑ نے وضاحت کی کہ وزراء کے یوٹیلیٹی بلز حکومت ادا نہیں کرتی اور تمام وفاقی وزراء اپنے بجلی، گیس اور دیگر گھریلو اخراجات اپنی جیب سے ادا کرتے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر صرف 200 لیٹر پٹرول کی سہولت کے حقدار ہوتے ہیں اور اس کے علاوہ کوئی اضافی مراعات حاصل نہیں کرتے۔



