وزیراعظم آزادکشمیر فیصل راٹھور کے اسکواڈ میں شامل گاڑی کھائی میں جاگری، پولیس اہلکار جاں بحق

مظفرآباد(جانوڈاٹ پی کے)آزاد کشمیر حویلی کہوٹہ میں وزیراعظم فیصل راٹھور کے اسکواڈ میں شامل گاڑی چھانجل کے مقام پر کھائی میں جاگری۔
وزیراعظم کے ترجمان نے کہا کہ حادثے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور 4 اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
وزیراعظم کے ترجمان نے بتایاکہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا قافلہ خور شید آباد سے واپس آرہا تھا۔



