سوشل میڈیا بے لگام،خواتین پولیس افسروں کے نام سے جعلی پیجزکی بھرمار

ایس پی عائشہ بٹ کے نام سے فیس بک اور ٹاک پر144جعلی اکاونٹس و گروپس بنائے گئے

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)سوشل میڈیا بے لگام،خواتین پولیس افسروں کے نام سے جعلی پیجزکی بھرمار،پولیس نے تنگ آکر ایف آئی اے کو کارروائی کیلئے خط لکھ دیا۔

اعلی افسروں کی جانب سے ایف آئی اے اور این سی سی آئی اے کو درخواستیں دینے کے باوجودکاروائی عمل میں نہ لائی گئی۔

ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر خصوصا خواتین افسران کے نام کے اکاونٹس و پیجز بناکر وویور شپ لی جارہی ہے

ایس پی عائشہ بٹ کے نام سے فیس بک اور ٹاک پر144جعلی اکاونٹس و گروپس بنائے گئے

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹک ٹاک پر35اکاونٹس،فیس بک پر30اکاونٹس اور79جعلی گروپس بنائے گئےہیں

تمام پیجز کے لنکس بھی متعلقہ حکام کو بھجوائے گئے ہیں،درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جعلی اکاونٹس بنانے والوں کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے،گزشتہ ایک سال میں 3مختلف فورمز پر درخواستیں جمع کروائی گئی ہیں تاحال تمام جعلی اکاونٹس ایکٹو ہیں اور کسی بھی اکاونٹ کو بند نہیں کیا گیا نہ ہی کوئی کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

No photo description available.

No photo description available.

مزید خبریں

Back to top button