آیت اللہ خامنہ ای کے خون کا حساب لیا جائے گا، ایران کی انٹیلی جنس کا امریکہ اور اسرائیل پر سخت الزام

تہران(ویب ڈیسک) ایران کی وزارتِ انٹیلی جنس نے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور حالیہ حملوں میں جاں بحق ہونے والے دیگر افراد کے خون کا بدلہ لینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل پر شدید الزامات عائد کیے ہیں۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزارتِ انٹیلی جنس نے اپنے بیان میں کہا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای اور ان کے ساتھ شہید ہونے والے دیگر افراد کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جائے گا، اور اس واقعے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ امریکہ اور اسرائیل نے ایران کے خلاف جارحیت کے دوران عصرِ حاضر کی تاریخ کی سب سے بڑی دہشت گردانہ کارروائی کا ارتکاب کیا ہے۔

ایرانی وزارتِ انٹیلی جنس نے مزید کہا کہ اس حملے میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی اور دیگر ممکنہ اقدامات جاری رکھے جائیں گے، جبکہ ذمہ داروں کو جوابدہ بنانے کے لیے تمام دستیاب ذرائع بروئے کار لائے جائیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button