آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین کے سلسلے میں تہران میں 6 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان

تہران(ویب ڈیسک) ایرانی حکومت نے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین کے سلسلے میں پیر 6 جولائی کو دارالحکومت تہران میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

حکومتی ترجمان فاطمہ مہاجرانی کے مطابق تعطیل کا مقصد تعزیتی تقریبات میں شرکت کرنے والے سوگواروں کی واپسی کو آسان بنانا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جمعرات کو پورے ایران میں یومِ سوگ منایا جائے گا، جبکہ 4 سے 8 جولائی تک تہران، قم اور مشہد میں مختلف تعزیتی تقریبات منعقد ہوں گی۔

ایرانی حکومت کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین 8 جولائی کو مشہد میں کی جائے گی، جہاں ملک بھر سے بڑی تعداد میں سوگواروں کی شرکت متوقع ہے۔

فاطمہ مہاجرانی نے مزید بتایا کہ ایران کے علاوہ عراق کے دارالحکومت بغداد، کاظمین، کربلا اور نجف میں بھی تعزیتی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، جن میں مختلف مذہبی و سماجی شخصیات اور عوام شرکت کریں گے۔

مزید خبریں

Back to top button