میرے بیٹے نے تیسری شادی کرنے کا مشورہ دیا، عتیقہ اوڈھو

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے بیٹے نے انہیں تیسری شادی کرنے کا مشورہ دیا۔
حال ہی میں ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ ’میں اپنی زندگی میں یہ تجربہ کرچکی ہوں کیونکہ جب میری دوسری شادی ناکام ہو ئے کافی عرصہ گزرچکا تھا تو میرا بیٹا میرے پاس آیا اس نے مجھ سے کہا کہ ’مجھے ثمر علی خان سے شادی کر لینی چاہیے‘۔
اداکارہ نے کہا کہ ’میری والدہ تیسری شادی کے بالکل خلاف تھیں، ان کا کہنا تھا کہ لوگ مذاق اڑائیں گے لیکن میرے بیٹے بلال نے کہا کہ امی اب آپ کو شادی کر لینی چاہیے، آپ کئی سال سے اکیلی رہ رہی ہیں، زندگی کے کئی اتار چڑھاؤ دیکھ چکی ہیں، اب وقت آ گیا ہے کہ آپ ثمر علی خان کے ساتھ کو قبول کر لیں کیونکہ وہ ایک اچھے انسان ہیں اور آپ کو پسند کرتے ہیں‘۔
عتتیقہ اوڈھو کے مطابق ’میں اس کے باوجود بیٹے کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے ہچکچا رہی تھی کیونکہ میری بیٹیاں بھی اس فیصلے کے خلاف تھیں لیکن میرے بیٹے بلال نے کہا کہ آپ ان کی فکر مت کریں، بس شادی کریں، انہیں میں سنبھال لوں گا‘۔
سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو کی پہلی شادی 15 برس کی عمر میں ہوئی تھی جو 10 برس چل سکی اس کے بعد انہوں نے اپنی مرضی سے دوسری شادی کی تھی مگر وہ بھی کامیاب نہ ہو سکی۔
بعد ازاں عتیقہ اوڈھو جون 2012 میں ثمر علی خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں، ڈاکٹر ثمر علی خان 2013 سے 2018 تک رکنِ سندھ اسمبلی رہ چکے ہیں۔



