فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے لبنانی وزیرداخلہ اورانڈونیشین نیول چیف کی ملاقات

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے)لبنان کے وزیر داخلہ نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کا اعتراف کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لبنان کے وزیرِ داخلہ احمد الحجار نے پاکستان کے دو روزہ دورے کے دوران جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں شخصیات نے باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال اور سیکیورٹی کے شعبے میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ دونوں ممالک کے سیکیورٹی اداروں کے درمیان ادارہ جاتی روابط کو مضبوط بنایا جائے اور باہمی تعاون کو مزید بڑھایا جائے۔
آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے لبنان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔
لبنانی وزیر نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کا اعتراف کیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشین نیوی کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے پیر کو جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دو طرفہ دفاعی تعاون پر گفتگو کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے موجودہ عسکری روابط پر اظہار اطمینان اور پیشہ ورانہ تربیت، دفاعی تعاون، مشترکہ مشقوں و مختلف شعبوں میں تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں پاکستان اور انڈونیشیا کے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کی مسلح افواج کی خدمات کا اعتراف کیا۔
علاوہ ازیں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے لبنان کے وزیر داخلہ و بلدیات احمد الحجار نے بھی جی ایچ کیو میں ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں سیکیورٹی کے شعبے میں دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر گفتگو کی گئی۔



